پریس ریلیز : 02 ستمبر 2021
نوشہرہ میڈیکل کالج/قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں سبکدوش ہونے والے پروفیسرز/ڈاکٹرز کے لیے فیئر ویل تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد خان، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد خان تھے۔
ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج نے تقریب میں حاضرین بلخصوص سبکدوش ہونے والے پروفیسرز کو خوش آمدید کہا۔ ڈین، ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے تقریب میں سبکدوش ہونے والے پروفیسرز کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے سبکدوش ہونے والے پروفیسرز جن میں پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور خان، پروفیسر ڈاکٹر ریاض الدین غوری، پروفیسر ڈاکٹر نگین یوسف، پروفیسر ڈاکٹر مہر النساء، پروفیسر ڈاکٹر فضل باری، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمیدہ قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر صاقب قریشی جو کہ ڈین کے فرائض سے سبکدوش ہوئے ان کی ادارے کے لیے خدمات کی بنا پر ان کو اسناد سے نوازا۔ تقریب کے اختتام میں سبکدوش ہونے والے پروفیسرز نے ادارے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈین، ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر اور سبکدوش ہونے والے پروفیسرز نے نوشہرہ میڈیکل کالج کی موجودہ فیکلٹی ممبران جن میں پروفیسر ڈاکٹر وسیم یار خان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہنواز خان کی اچھی کارکردگی کی بنا پر اسناد سے نوازا۔
مزید برآں تقریب کے دوران نوشہرہ میڈیکل کالج کے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں اسناد اور چیک تقسیم کئے۔
ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد خان نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر آرگنائزرز جسمیں ڈاکٹر نظام محمد درویش اور ان کے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر نوشہرہ میڈیکل کالج اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے پروفیسرز اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے۔